ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: کے ایس آر ٹی سی نے بنایا پرانے بسوں کو ’سینیٹائزربس‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ؛ پہلا بس متعارف

بنگلورو: کے ایس آر ٹی سی نے بنایا پرانے بسوں کو ’سینیٹائزربس‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ؛ پہلا بس متعارف

Sun, 12 Apr 2020 19:54:54    S.O. News Service

بنگلورو12/اپریل (ایس او نیوز) کرناٹکا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی)  نے اپنے پرانے اور کباڑ میں ڈالے گئے بسوں کا ایک بہتر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ان استعمال نہ ہونے والے بسوں کو اب عوامی مقاما ت پر ’سینیٹائزر بس‘ کے طور پر رکھاجائے گا، جس میں لوگوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا انتظام ہوگا۔

 اس طرح کا پہلا بس متعارف کرنے کے بعدکے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر شیو یوگی سی کلاسڈ کے مطابق ایسے بسوں کو ’ساریگے سنجیونی‘ کا نام دیا جائے گااور اسے شہر کے حدود میں عوام مقامات پر رکھا جائے گا۔ اس میں دوائی کے چھڑکاؤ کا انتظام ہوگا۔ پولیس عملہ، طبی عملہ، کارپوریشن کے ملازمین اور دیگر لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس بس کے سامنے کے دروازے سے آدمی کو اندر داخل ہونا اور پچھلے دروازے سے باہر نکلنا ہوگا جس کے دوران اس کے جسم پرجراثیم کُش دوائی کا چھڑکاؤ ہوگا۔ کارپوریشن کے ایم ڈی نے کہا کہ”کووِڈ 19کی وباء کو ختم کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جارہے ہیں، اور ان میں سے ایک طریقہ سینیٹائزیشن کا بھی ہے۔ہم ا س بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ ان بسوں کے ذریعے انفیکشن پوری طرح ختم ہوجائے گا۔ لوگوں کو دیگر حفظان صحت کے اصولوں پر لازمی طور پر عمل کرنا ہوگا۔یہ کورونا پر قابو پانے کی طرف سے کی جانے والی پیش قدمی میں ایک قدم ہے جو کارپوریشن نے اٹھایا ہے۔“

 مسافروں کے لئے ناقابل استعمال قرار دے کرکباڑ خانے میں چھوڑے گئے اس بس میں 20 ہزار روپے خرچ کرکے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسے  عوام کے فائدے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ شیوایوگی نے بتایا کہ ”میسورو، منگلورو، چکبالاپور وغیرہ اضلاع میں جہاں کووِڈ 19کی وباء  پھیلی ہوئی ہے، کے ایس آر ٹی سی نے وہاں اس طرح کے سینیٹائزر بس متعارف کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ فی الحال کارپوریشن کے پاس 18تا 20 بسیں ایسی ہیں جنہیں اس کام میں لایاجاسکتا ہے۔“


Share: